ممبئی(نیوز ڈیسک)بولی ووڈ انڈسٹری کے سپر ہیرو سلمان خان کی فیس بک پر نقلی پروفائل بنا کر چلانے والے نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی درج ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مبینہ پروفائل اداکار کے ’ہٹ اینڈ رن‘ کیس کی پیروی کرنے والی لائ فرم کی طرف سے 21ستمبر کو دیکھی گئی۔ممبئی کی ڈی ایس کے لیگل فرم کے نمائندے کے بیان کے مطابق مذکورہ فروفائل بنانے والے نامعلوم فرد نے فیس بک پیج پر سلمان خان کے پاسپورٹ والی تصویر آویزاں کر رکھی ہے۔علاوہ ازیں وہ سلمان خان اور انکی مینجر ریشما شیٹھی کے نام سے کاروبار بھی چمکا رہا ہے۔دریں اثناءنامعلوم شخص کی طرف سے سلمان خان کے نام سے آن لائن میٹرکس انڈیا انٹرٹینمنٹ کنسلٹنٹ لمیٹڈکپنی بھی بنا رکھی ہے جس کا سلمان خان کو سرے سے علم ہی نہیں ہے۔ممبئی پولیس کے ایڈیشنل کمیشنر (کرائم)کے ایم ایم پرسانا نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ نا معلوم شخص کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 66(سی) اور66(ڈی)جبکہ آئی پی سی کے سیکشن 499اور 500تحت ایف آئی آ ر درج کر لی گئی ہے۔علاوہ ازیں پولیس ملزم کی تلاش کیلئے اس کے (آئی پی)انٹرنیٹ پروٹوکول کو تلاش کرنے کی کو شش کر رہی ہے تاحال ملزم کی نشادہی نہیں ہو سکی۔