اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ہلہ گلہ کا ائٹم سانگ ”ٹھمکا“ چیلنج سے کم نہیں تھا، ماہ نور

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) فلم ”ہلہ گلہ“ میں میرے آئٹم سانگ کو پسند کیا جارہا ہے، اسٹیج کی پہلی فنکارہ ہوں کہ جس پر فلم کے لیے آئٹم سانگ فلمایا گیا۔قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ ماہ نور کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا کیونکہ بالی ووڈ میں کترینہ کیف، ملائکہ اروڑا اور کرینہ کپور سمیت دیگر اسٹارز کے آئٹم سانگز نے میوزک انڈسٹری میں جو دھوم مچائی ہماری فلموں میں فلمائے گئے آئٹم سانگز ان کی طرح کی مقبولیت حاصل نہیں کرسکے۔ ہمارے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے ان آئٹم سانگز کے لیے ڑالے سرحدی، مہوش حیات، عائشہ عمر، متیرا جیسی معروف ٹی وی ماڈلز اور اداکاراو¿ں کی خدمات حاصل کیں۔ جب فلم ”ہلہ گلہ “ کے لیے ڈائریکٹر کامران اکبر خان اور پروڈیوسر محمد حنیف نے آئٹم سانگ ”ٹھمکا“ کے لیے رابطہ کیا تو میں فورا نے یہ آفر قبول کرلی۔ماہ نور نے کہا کہ آئٹم سانگ فلم کے دوسرے گانوں کے مقابلے میں ایک اسپیشل پراڈکٹ کی طرح ہے ،جس میں ایکٹر یا ایکٹریس کواپنی بہترین پرفارمنس دینا ہوتی ہے۔میں نے بھی اپنے بہترین پرفارمنس دینے کے لیے بھرپور محنت کی اور باکس آفس پر جس طرح سے پذیرائی مل رہی ہے اس پر اپنے پرستاروں کی بے حد مشکور ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور کا کہنا تھا کہ کراچی ہو یا لاہور فلم تو پاکستانی ہی کہلائے گی، ویسے بھی کراچی میں پہلی مرتبہ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ، وہاں لوگ کے جس طرح سے فلم کے لیے محنت اور کوشش کر رہے ہیں انشاءاللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ سے بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ یہ آئٹم سانگ میرا پہلا نہیں اس سے قبل اقبال کشمیری کی فلم ”شیردل“ میں کرچکی ہوں مگر زیادہ رسپانس اس کا ہی ملا ہے۔ مستقبل میں آئٹم سانگ کے ساتھ اگر کریکٹر ہوا تو ضرور کروں گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…