ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عیدالاضحی ،پاکستانی فلموں نے ریکارڈ بناڈالا

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ریلیز کی گئی پاکستانی فلموں نے میلہ لوٹ لیا۔ ہدایت کار ندیم بیگ اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کی نئی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ نے عید کے تینوں روز کروڑوں روپے کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کیا۔ تمام سینما گھروں میں مذکورہ فلم نے سپرہٹ کامیابی حاصل کی۔ فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، عائشہ خان، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، واسع چوہدری، سوہائے علی ابڑو اور دیگر نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ دوسری فلم ہدایت کار کامران اکبر اور پروڈیوسر محمد حنیف میمن کی فل کامیڈی اور میوزیکل فلم ”ہلا گلا“ نے بھی کامیابی حاصل کی اور فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ فلم کی کاسٹ میں سدہ بتول، عاصم ھود، منیب بٹ، زارا گل، جیسمین، اسماعیل تارا، جاوید شیخ، اشرف خان اور دیگر نے عمدہ کردار نگاری پیش کی۔ فلم کا میوزک بے حد شاندار ہے۔ راحت فتح علی خان، افشاں جواد ساحر علی بگا کے گانوں نے فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ قومی زبان کی فلموں کے علاوہ بھارتی فلم ”کس کس کو پیار کروں“ نے درمیانہ درجے کا بزنس کیا۔ اس مرتبہ فلم بینوں نے بھارتی فلم کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کو ترجیح دی ہے۔ اسی طرح سینما مالکان نے بھی پاکستانی فلموں کے شوز زیادہ رکھے ہیں۔ دیگر فلموں میں دو پشتو اور دو پنجابی فلموں کی نمائش کا سلسلہ بھی مختلف سینما گھروں میں جاری ہے ۔ ان فلموں میں گناہ گاہ، آئی لو یو ٹو، ملنگ پہ دعا رنگ، چرتر خانان چرنہ ملنگا شامل ہےن جبکہ دو انگریزی فلمیں ملٹی پیکس سینماﺅں میں ریلیز کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…