لاہو ر(نیوزڈیسک ) پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق نے کہا ہے کہ مےں نے اپنی زندگی کو غرےب او رمستحق افراد کی بحالی اور ان کی فلاح وبہبود کےلئے وقف کردےاہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ا پنے لئے تو سب لوگ جیتے ہےں لیکن مزہ تو تب ہے کہ جب دوسروں کےلئے جےا جائے ۔ پاکستان مےں علاج اور تعلےم کی بنےادی سہولےات نہ ہونے کے سبب لوگ محرومی کاشکار ہوچکے ہےں ،مےری کوشش ہے کہ زےادہ سے زےادہ لوگوں کو خدمت اور ان کے کام آسکوں ۔ ابرار الحق نے کہا کہ سےاست ،گلوکاری اور سماجی کام تےن مختلف چےزےں ہےں مےں تمام کو مساوی وقت دےتا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صبح جلد اٹھنے کا عادی ہوں اور قائد اعظم کے فرمان کام اور بس کام کو اپنی زندگی کا مشن بنا لےا ہے ۔زندگی کی بڑی خواہش ہے کہ دکھی اور بے آسرا لوگوں کی زےادہ زےادہ دعائےں لے سکوں ۔