اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

بھارت ہی نہیں دنیا بھر کےساتھ مشترکہ فلمسازی ہونی چاہیے، ثانیہ سعید

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) صرف بھارت ہی نہیں دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی یا جوائنٹ وینچر ہونا چاہیے۔ میرے لیے سب سے اہم کہانی اور کردار ہے وہ چاہے فلم، تھیٹر یا ٹی وی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔پاکستان میں ہرطرح کی فلمیں بننے لگی ہیں اور انھیں پسند بھی کیا جارہا ہے۔یہ باتیں معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیں۔فلم بڑا اور مقبول میڈیم ہے پاکستان میں وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری آتی جارہی ہے ، فلم میکنگ میں آنے والے نوجوان نئے موضوعات کو لے کر فلمیں بنا رہے ہیں۔ کو پروڈکشن کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے ساتھ جوائنٹ ایڈونچر برابری کی سطح پر ہونا چاہیے۔ اس سے فلم کے لیے نئی مارکیٹ کے ساتھ کچھ نیا سیکھنے اور کرنے کا موقع ملے گا۔ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے سوال پر ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہترین اداکار ہیں جو (ان ٹرینڈ) خود رو ہیں جنہوں نے ایکٹنگ کی باقاعدہ کوئی تربیت نہیں لی اور اس کے باوجود ان کی پرفارمنس کسی طرح سے بھی ان منجھے فنکاروں سے کم نہیں جنہوں نے باقاعدہ کورسزکیے ہوئے ہیں۔ثانیہ سعید کا مذید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ کو بھارت سمیت پوری دنیا میں الگ شناخت رکھتا ہے۔ بھارت میں پاکستانی ٹی وی ڈرامہ کا چینل آن ائیر ہونا اچھی بات ہے، ہمارا تعلق حقیقت پر مبنی کہانیوں سے ہیں مگر ڈراموں میں بار بار کہانیاں دکھاکر جو مائنڈ سیٹ کیا جارہا ہے اس پر مجھے تشویش ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ٹی وی پروڈکشن کے لیے ہمیں جو مارکیٹ مل گئی ہے اس کا مثبت انداز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم اس کا دائرہ کار مزید بڑھا سکتے ہیں جس کے لیے ہمیں اپنی کہانی پر توجہ دینا ہوگی



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…