ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

انڈسٹری کی بحالی کے باوجود موسیقی میں بہتری نہیں ہوئی، شبانہ کوثر

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ”گھونگھٹ“، ”یس باس“، ”چور مچائے شور“ سمیت 35سے زائد فلموں میں پلے بیک گلوکاری کرنے والی گلوکارہ شبانہ کوثر نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی شروع ہوگئی مگر میوزک کے شعبے میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ان کا کہنا تھا کہ موسیقی کے میدان میں ہمارے پاس دنیا کے بہترین گائیک ، نغمہ نگار اور میوزک ڈائریکٹر ہیں۔ جن کے گائے اور کمپوز کیے ہوئے گانوں کو بالی ووڈ میں بھی کاپی کیا جاتا رہا۔ فلمی بحران سے میوزک سے وابستہ میوزیشنز ، گلوکار،کمپوزر بھی بے روزگار ہوئے، آج جب فلمی سرگرمیاں بھرپور انداز سے شروع ہوچکی ہیں۔ مگر اس بحالی کا موسیقی کے لوگوں کے لیے خوشحالی کا کوئی پیغام نہیں لے کر آئی۔ فلم میکر اپنے ان باصلاحیت لوگوں کے بجائے بالی ووڈ جاکر پوسٹ پروڈکشن کے ساتھ میوزک بھی وہیں ریکارڈ کروانے لگے ہیں۔شبانہ کوثر نے کہا کہ ہمارے فلم میکر اسی سنگر کی آواز میں گانا شامل کرتے ہیں جو بالی ووڈ کی یاترا کرکے آیا ہو۔ کتنی عجیب بات ہے کہ بالی ووڈ والے ہمارے سنگرز ، رائٹرز اور کمپوزر کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ابھی تک جتنی بھی پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان میں سے کسی ایک بھی میوزک ہٹ نہیں ہوا۔ ماضی میں فلمساز اور ہدایتکار اسکرپٹ کے ساتھ میوزک پر بھی کام کرتے تھے اور یہ گانے آج بھی مقبول عام ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…