ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

مائیکل جیکسن کی بہن گلوکارہ جینٹ نے اسلام قبول کرنیکا اعلان کر دیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی پاپ گلوکارانجہانی مائیکل جیکسن کی بہن ہالی وڈ گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ 49 سالہ جینٹ جیکسن نے 2012 میں 40 سالہ مسلمان ارب پتی وسام المنا سے شادی کی تھی جس سے وہ اتنی متاثر ہوئیں کہ انھوں نے اسلام قبول کرلیا اور نا زیبا ملبوسات زیب تن کرنا چھوڑ دیے۔گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اپنے مسلمان ہونے کے بارے میں کہا کہ انھوں نے اپنے فیملی ارکان کو بھی بتایا ہے جنھوں نے ان کے نئے انتخاب کا مکمل طور پر احترام کیا ہے۔ جینٹ جیکسن اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے لیے کافی وقت صرف کرتی ہیں۔ دریں اثنا انھوں نے آئی ہارٹ ریڈیو میوزک فیسٹیول میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔برطانوی اخبار دی سن نے امریکی گلوکارہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جینٹ جیکسن دائرہ اسلام میں داخل ہو کر بہت پرسکون اور مطمئن ہو گئیں ہیں جب کہ نازیبا ڈانس اور جنسی میوزک سے بہت دور ہو چکی ہیں۔اخبار دی سن نے مزید بتایا ہے کہ جینٹ جیکسن نے یہاں تک کہ انشا اللہ کہتے ہوئے اپنا Unbreakable میوزک ورلڈ ٹور شوز بھی ترک کردیے ہیں۔ مزید برآں جینٹ جیکسن نے رواں ویک اینڈ پر ہونے والے آئی ہارٹ ریڈیو میوزک فیسٹیول کو بھی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔دوسری جانب لاس ویگاس ریویو جرنل کی رپورٹ کے مطابق کان میں کسی مسئلے کیو جہ سے وہ میوزک فیسٹیول میں نہیں جا سکتی۔ واضح رہے کہ بھائی مائیکل جیکسن کے علاوہ لا ٹویا جیکسن ریبی جیکسن ان کی بہنیں جب کہ جرمین جیکسن رینڈی جیکسن ان کے بھائیوںمیں شامل ہیں ان کے علاوہ جینٹ جیکسن کے اور بھی بھائی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…