جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بولی ووڈ کنگ خان لڑکی سے ملنے حیدرآباد جائیں گے

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی فیمیل پرستار سے ملنے کے لئے بھارتی شہر حیدرآباد جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی بیڈمنٹن سٹار سائنا نہوال بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود شاہ رخ خان کی محبت میں گرفتار سینکڑوں لڑکیوں میں سے ایک ہیں۔ذرائع کے مطابق بیڈمنٹن سٹار نے اداکار کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ملنے کی درخواست کی تھی جسے کنگ خان نے قبول کر لیا ہے۔علاوہ ازیں سائنا نے کامیڈی نائٹس ود کپل میں بھی شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اداکار آجکل روہت شیٹھی کی فلم دل والے کی شوٹنگ مکمل کرانے کے سلسلے میں نوابوں کے شہر حیدرآباد میں ہیں۔واضح رہے دل والے میں شاہ رخ خان کے مد مقابل معروف اداکارہ کاجل اداکاری کر رہی ہیں۔علاوہ ازیں امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ دل والے رواں سال 18دسمبر کو ملک بھر کے سینماں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…