پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

دیویا دتہ نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا گرین سگنل دیدیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) بھارتی فلموں میں منفردکردارنبھانے والی اداکارہ دیویا دتہ نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا گرین سگنل دیدیا۔ منفرد موضوع اورمضبوط کردارکی جب بھی پیشکش ہوئی توپہلی ترجیح پاکستانی فلم ہوگی۔اس حوالے سے دیویا نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ بھارت میں دکھائے جانے والے ٹی وی ڈراموں اورجدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں نے خاصا متاثرکیا ہے۔ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والے فنکاروںکی ایکٹنگ بہت جاندارہے جب کہ بیرون ممالک اس مرتبہ پاکستانی فلم دیکھنے کا موقع ملا جس سے اندازہ ہوا کہ اب پاکستان میں فلمسازی کا معیار بہتر ہو رہا ہے۔اسی لیے اگرمجھے کوئی پاکستانی فلم آفرکی گئی تومیں ضرور کام کرونگی۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نصیر الدین شاہ بھی پاکستانی فلموں میں کام کرچکے ہیں ، اس لیے اب میں بھی یہاں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں دیویادتہ نے کہا کہ میں صرف ہندی ہی نہیں بلکہ پنجابی اور دیگرزبانوں میں بننے والی فلموں میں اداکاری کرتی ہوں۔جہاں تک بات پاکستانی اردو اور پنجابی فلم کی ہے تومیں آنجہانی یش چوپڑا کی فلم ” ویرزارا “ میں ایک ایسی لڑکی کا کردارنبھا چکی ہوں جس کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے اوراس موقع پرمیں نے جوزبان بولی ہے وہ پاکستان کے شہرراولپنڈی کی عکاسی کرتی ہے۔ اس لیے میرے لیے آواز اورانداز کوسمجھنا زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔ جہاں تک بات پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی ہے تووہ میرے لیے فی الحال ممکن نہیں ہے۔میں بالی وڈ کے متعدد پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ تھیٹرمیں بھی باقاعدگی سے کام کرتی ہوں، اس لیے پاکستانی ڈرامہ کے لیے وقت نکالنا میرے لیے ممکن نہیں ہوگا۔ البتہ میں پاکستانی ڈرامے کی بہت بڑی فین ہوں، جب بھی فارغ وقت ملتا ہے توڈرامہ دیکھتی ہوں۔ ایک طرف توفنکاروں کی ایکٹنگ زبردست ہوتی ہے تودوسری جانب ان کے موضوع حقیقت سے بہت قریب ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…