جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

رشی کپور بھی بھارت میں گوشت پر پابندی کے خلاف بول پڑے

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور اپنے بے باک خیالات کے باعث کافی شہرت رکھتے ہیں اور کئی معاملات پر کھل کر تنقید کرتے ہیں جب کہ اب وہ مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے گوشت پر پابندی کے خلاف بول پڑے ہیں۔بالی ووڈ اداکار رشی کپور فلموں میں جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی بے باک گفتگو کے باعث بھی اچھی خاصی شہرت رکھتے ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی مختلف معاملات پر اپنے خیالات سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تاہم اب انہوں نے مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔اداکار رشی کپور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں مختلف معاملات میں مذہب کے استعمال کا سلسلہ بند کیا جائے جب کہ ملک میں کبھی رادھا ماں اور کبھی گوشت پر پابندی لگائی جاتی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…