اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے ٹی وی شو کے اختتام کا اعلان کردیا ، اب وہ باقاعددہ طور پر فلم پر کام کریں گی ، ٹیوٹر اکاﺅنٹ پر جاری ہونےوالے ٹویٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ وہ اپنی فلم’جاناں‘ پر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جو ایک مکمل اردو کمرشل فلم ہوگی ، فلم کی کہانی پشتون فیملی پر لکھی گئی ہے جس میںرومانس اور مزاح سمیت غنی خان کی شاعری بھی شامل کی جائےگی ، فلم کی شوٹنگ سوات میں کیے جانے کا امکان ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پہلی فلم کو شروع کرنے پر بے حد خوش ہیں ،اپنے آخری پروگرام کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ ماہرہ خان جیسی مہمان کے علاوہ آخری پروگرام کیلئے بہتر انتخاب نہیں ہوسکتا تھا، خیال رہے کہ ریحام خان کچھ عرصے سے تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لے رہی ہیں لیکن سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ہری پور میں ضمنی انتخابات کی شکست کے بعد ریحام خان مزید سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے گریز کرسکتی ہیں
ریحام خان نے ٹی وی شوختم ، فلم بنانے کا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































