منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار آگ سے جھلس گئے

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی فلم سنگھ از بلنگ کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلس گئے۔ اکشے کمار فلم کے ایک گانے ٹنگ ٹنگ باجے کی شوٹنگ میں مصروف تھے جب یہ حادثہ رونما ہوا۔فلم کے گانے کی شوٹنگ کے لئے اکشے کمار اور دیگر ڈانسرز کو آگے کے چھلے سے گزرنا تھا، اس مقصد کے لئے پہلے ریہرسلز بھی کی گئیں تاہم اس وقت رنگ کو آگ نہیں لگائی گئی تھی، جب اصل ٹیک کی باری آئی تو اکشے کمار کی ٹانگ رنگ میں پھنس گئی اور ان کے کپڑوں میں آگ لگ گئی۔ موقع پر موجود فلم کریو نے فائر ایکسٹنگویشر کی مدد سے آگ پر قابو پایا تاہم اکشے کمار اس سے معمولی جھلس گئے۔طبی امداد کے بعد وہ پھر فلم کی شوٹنگ کے لئے پہنچ گئے اور انہوں نے گانے کے چند مناظر کی عکسبندی کرائی۔ اکشے کمار فلموں میں آنے سے قبل کراٹے کلب چلاتے تھے، وہ بلیک بیلٹ ٹو ڈاو¿ن ہیں اور چین میں جا کر ایڈوانس کورسز بھی کر چکے ہیں، وہ اپنی فلموں کے تمام مشکل سٹنٹس خود کرتے ہیں اور ان کے لئے کسی باڈی ڈبل کا سہارا نہیں لیتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…