ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

شاہ رخ ، ماہرہ خان کے مینٹر بن گئے

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں اداکار سلمان خان ، نئے آنے والے اداکاروں کے مینٹر کی حیثیت سے معروف ہیں اور اب یہی کردار اداکار شاہ رخ خان نے بھی نبھانا شروع کردیا ہے۔ شاہ رخ کا ٹیسٹ کیس پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بنی ہیں۔ ڈرامہ سیریئل ہم سفر سے شہرت پانے والی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ میں فلم رئیس کے ذریعے انٹری دیں گی۔ اس فلم میں وہ شاہ رخ کے مقابل ہی کام کررہی ہیں۔
فلم رئیس کی شوٹنگ کے دوران ماہرہ خان کی شاہ رخ سے خاصی بے تکلفی ہوچکی ہے جس کے بعد شاہ رخ نے انڈسٹری میں ان کی مینٹر کی ذمہ داری رضاکارانہ طور پر اٹھا لی ہے۔ کنگ خان اداکارہ کو فلموں کے حوالے سے مشورے دے رہے ہیں۔ ماہرہ خان کی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی ان کی خوبصورتی کے چرچے بالی ووڈ میں عام ہیں، یہی وجہ ہے کہ فلم ڈائریکٹرز انہیں سائن کرنے کیلئے بیتاب ہیں تاہم شاہ رخ نے انہیں مشہورہ دیا ہے کہ انہیں کوئی بھی فلم سائن کرتے ہوئے کون کون سے پہلو دیکھنے چاہئیں اور کوئی بھی فلم چنتے ہوئے اس میں کون کون سی خوبیوں پر نظر رکھنی چاہئے۔ ماہرہ خان کے بالی ووڈ کیریئر میں شاہ رخ کے یہ مشورے کس حد تک کام آتے ہیں، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…