ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

کامیاب اداکار نہیں ہوں‘ اداکار نواز الدین صدیقی

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ خود کو ایک کامیاب اداکار نہیں سمجھتے اور نہ ہی کامیاب اداکاروں کی فہرست میں خود کو شامل کریں گے۔نوازالدین صدیقی کی حال ہی میں ریلیز فلم بجرنگی بھائی جان کو باکس آفس پر کامیابی حاصل ہوئی تھی، جس میں ان کی اداکاری کو بھی خوب پسند کیا گیا۔فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی کے بعد نوازالدین بڑے اداکاروں میں شمار ہونے لگے ہیں البتہ بولی وڈ لائف کو دیے ہوئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی خود کو ایک چھوٹا اداکار ہی سمجھتے ہیں البتہ لوگوں کا رویہ ان سے کافی تبدیل ہوگیا ہے۔تاہم اس بار اداکار نوازالدین صدیقی سلمان خان اور شاہ رخ خان کے بغیر اپنی آںے والی فلم ’منجھی دی ماو¿نٹین مین‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔نوازالدین کا فلم ‘منجھی’ کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کا اب تک کا سب سے مشکل کردار ہے، اور اس فلم میں کی جانے والی محنت کو وہ اپنی پوری زندگی کی محنت کے برابر سمجھتے ہیں۔کیتن مہتا کی ہدایت میں بننے والی فلم ’منجھی دی ماو¿نٹین مین‘ 21 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…