ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

آسن چھپی رستم نکلیں، چپکے چپکے شادی کی تیاریاں کر ڈالیں

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ آسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ عنقریب مائیکرومیکس نامی کمپنی کے مالک راہول شرما سے شادی کریں گی۔ اس جوڑی کو ایک کروانے میں آسن کے ہمراہ کام کرنے والے اداکار اکشے کمار نے اہم کردار کیا ہے۔تامل فلموں کی اداکارہ جنہیں عامر خان کے ہمراہ فلم گجنی میں کردار سے شہرت ملی، کہتی ہیں کہ وہ اس شادی کی تیاریاں دو برس سے چپکے چپکے کررہی تھیں۔ بالی ووڈ اس اچانک اطلاع پر آسن کو چھپی رستم قرار دے رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ آسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔ ان کے جیون ساتھی مائیکرومیکس کے سربراہ راہول شرما ہیں۔ راہول شرما اکشے کمار کے گہرے دوست ہیں۔ اکشے کمار نے ان کی کمپنی کیلئے اہلیہ و اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے ہمراہ بطور برانڈ امبیسڈر کے بھی کام کیا ہے۔ اکشے کمار اور آسن اس وقت گہرے دوست بنے جب دونوں نے ایک ساتھ فلم کھلاڑی786میں کام کیا۔ یہیں سے دونوں کے مابین دوستی بڑھی اور اکشے نے اپنے دو گہرے دوستوں کو ایک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔آسن ان دنوں فلم آل از ویل میں اداکار ابھیشک بچن کے ہمراہ کام کررہی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی تمام پروجیکٹس مکمل کروا دیں گی تاہم اپنی نجی زندگی کو مکمل توجہ دے سکیں۔ دلچپسپ امر یہ ہے کہ آسن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دو برس قبل سے ہی شادی کی تیاریاں کررہی تھیں، اسی لئے انہوں نے کوئی بھی نیا پروجیکٹ سائن کرنا چھوڑ رکھا تھا، تاہم اس بارے میں انہوں نے کسی کو بھی آگاہ نہیں کیا تھا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…