منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

آج ہر فنکار کو اپنی صلاحیت دکھانے کاموقع مل رہا ہے‘پلے بیک سنگر ادت نارائن

datetime 9  اگست‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف پلے بیک سنگر ادت نارائن کا کہنا ہے کہ اب تو ہر کوئی گانے لگا ہے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہا ہے۔انھوں نے یہ باتیں پلے بیک سنگر کی مقبولیت میں کمی کے پیش نظر کہی۔اس سے قبل امیتابھ بچن یا ایک دو دوسرے اداکاروں نے ایک آدھ فلم میں اپنی گائیکی کا جوہر دکھایا تھا لیکن اب یہ چلن قدرے عام ہوتا جا رہا ہے۔ فرحان خان ہوں یا ریتک روشن یا پھر سلمان خان۔ادت نارائن کو عامر خان کی فلم’ ’قیامت سے قیامت تک“ کے گیت ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا۔۔۔‘ سے شہرت ملی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ’ایک وقت تھا کہ اچھے اچھے گلوکار ہوا کرتے تھے لیکن اب ایسا ہے کہ ہر کوئی گا رہا ہے اور ویسے بھی کہا جاتا ہے کہ گانا اور رونا کسے نہیں آتا۔لیکن پہلے ایک پروفیشنلزم تھی۔ بڑے بڑے سنگر تھے انھوں نے بڑا کام کیا۔ پھر ایک ایسا دور آیا کہ ہم لوگوں کو بھی اچھے گیت ملے اور اچھا کام کرنے کا موقع ملا اور آج تو ہر فنکار کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…