ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عدنان سمیع کی شہریت،نیا انکشاف سامنے آگیا

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)عدنان سمیع کی شہریت،نیا انکشاف سامنے آگیاعدنان سمیع کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ کب حکومت انھیں اس ملک کی مستقل شہریت دے گی فی الوقت میرا تعلق کسی بھی ملک سے نہیں ہے کیوں کہ میری پاکستانی شہریت ختم کی جاچکی ہے۔ گلوکار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ انھیں بھارت میں غیر معینہ مدت تک رہنے کی اجازت ملنے پر پاکستانی عوام خوش نہیں اور وہ ان کے پتلے جلا رہے ہیں.عدنان سمیع،جنھیں حال ہی بھارت میں انسانی ہمدردی کی بناءپر غیر معینہ مدت تک رہنے کی اجازت ملی نے بتایا کہ میں بہت خوش ہوں کہ آخر کار میں نے اپنا گھر تلاش کرلیا ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق عدنان نے اپنی درخواست پر غور کرنے پر بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ کب حکومت انھیں اس ملک کی مستقل شہریت دے گی فی الوقت میرا تعلق کسی بھی ملک سے نہیں ہے کیوں کہ میری پاکستانی شہریت ختم کی جاچکی ہے عدنان سمیع نے کہا کہ بھارت میں ملنے والی محبت، خلوص اور گرم جوشی کی ہی وجہ سے انھوں نے اس ملک کا انتخاب کیا اور پوری دنیا میں لوگ انھیں بھارتی آرٹسٹ کے طور پر جانتے ہیںانہوںنے کہاکہ میں کسی اور ملک بھی جاسکتا تھا جہاں مجھے شہریت حاصل کرنے کے لیے اتنے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تاہم میرا دل ہمیشہ سے ہندوستان میں ہی رہا ہے1969 میں لندن میں پیدا ہونے والے عدنان سمیع پاکستانی سفارت کار ارشد سمیع اور بھارتی نژاد نورین خان کے بیٹے ہیں۔عدنان 13 مارچ 2001 کو ایک سالہ ویزے کے ساتھ بھارت آئے اور بعد ازاں وقتاً فوقتاً اپنے ویزے کی مدت بڑھاتے رہے 27 مئی 2010 کو جاری کیے گئے ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت 26 مئی 2015 کو ختم ہوگئی جسے حکومت پاکستان کی جانب سے از سر نو جاری نہیں کیا گیاجس کے بعد انھوں نے بھارتی حکومت سے انڈیا میں اپنے قیام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانونی قرار دینے کی درخواست کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…