ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

فواد خان بالی ووڈ فنکاروں کو اردو سکھانے لگے

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکار فواد خان ان دنوں بالی ووڈ میں اپنی فلم ”کپور اینڈ سنز“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم ان کی اصل سرگرمیاں اردو سکھانا ہے۔ ان سے اردو سیکھنے والوں میں فلم کی کاسٹ کے اداکار سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔فلم فیئر کے مطابق فواد سے سیکھ کے یہ اداکار اب مسئلہ، دفع ہوجائے اور ملک جیسے الفاظ بکثرت استعمال کررہے ہیں۔واضح رہے کہ فواد خان کے فلم کی کاسٹ میں شامل سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ سے دوستی کی خبریں پہلے بھی میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ حتیٰ کہ سدھارتھ نے فواد کی خواہش پر پاکستان آنے کی حامی بھی بھر لی تھی۔ کپور اینڈ سنز کے علاوہ بھی فواد خان کی اداکارہ دپیکا پڈو کون ، کرینہ کپور سے بے تکلفی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ فواد خان کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کا ذریعہ اداکارہ سونم کپور کے ہمراہ سائن کی گئی فلم ”خوبصورت “ بنی تھی اور اس فلم کے بعد سے سونم کپور صبح شام فواد خان کے نام کی مالا جپتی دکھائی دیتی ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…