جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

فنٹاسٹک فور سیریز کی تیسری فلم آج ریلیز ہو گی

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ایکشن فلم فنٹاسٹک فور سیریز کی تیسری فلم آج ریلیز ہو رہی ہے، سپر ہیروز کے کردار پر مبنی فلم کے پہلے دو حصوں کی شاندار کامیابی کے بعد اس فلم کے بلاک بسٹر ثابت ہونے کا دعویٰ بھی پہلے ہی کر دیا گیا ہے۔ ایکشن اور ماردھاڑ سے بھرپور یہ فلم مارول کامک بک کی کہانی فنٹاسٹک فور سے ماخوذ ہے جس میں چار سپر ہیروز کا گروپ دوسرے سیارے کے دشمنوں سے دنیا کو تباہی سے بچاتے ہوئے دکھائی دے گا۔فلم کے ہدایتکار جوش ٹرینک ہیں جب کہ جارج گڈمین اور سمون کِن برگ اس کے پروڈیوسر ہیں۔ فلم کا سکرین پلے بھی سمون کِن برگ، جیری سلیٹر اور جوش ٹرینک نے مل کر تحریر کیا ہے۔ فلم میں مائلز ٹیلر، مائیکل بی جورڈن، کیٹ مارا، جیمی بیل اور ٹوبی کیبل اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔فلمی ماہرین کے مطابق باکس ا?فس کی پہلی دو پوزیشنیں فنٹاسٹک فور اور مشن امپوسیبل روگ نیشن کے پاس رہنے کا امکان ہے۔ فلم ویک اینڈ پر پوری دنیا سے 33 کروڑ80 لاکھ ڈالر کا کاروبار کر سکتی ہے۔ ٹام کروز کی فلم مشن امپوسیبل روگ نیشن سے اس ہفتے مزید دو کروڑ پچھتر لاکھ ڈالر کا بزنس کرنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…