ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ بھارت میں پورن فلموں پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے خلاف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مشرق کو اپنی رروایت برقرار رکھنی چاہئیں۔ ایک انٹرویو میں جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ پورن فلموں پر پابندی لگا کر حکومت نے اچھا اقدام کیا لیکن اس کی مخالفت کرنے والوں پر حیرت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ پورن پر پابندی کے خلاف بول رہے ہیں وہ دوغلے اور منافق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے لوگوں سے یہ پوچھا جائے کہ کیا وہ اپنے بچوں کو بھی پورن دیکھنے دیں گے تو وہ ہر گز اس کے لئے تیار نہیں ہوں گے، ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ وہی باتیں کریں جن پر خود عمل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں پورن فلمیں دیکھنے، ڈاﺅن لوڈ کرنے، محفوظ کرنے یا کاپی کرنے پر پابندی تو پہلے ہی عائد ہے تاہم اب اس کا اطلاق کرنے کیلئے سخت قانون سازی کی جا رہی تھی لیکن اس کی مخالفت کے بعد اب یہ پابندی بچوں پر بنائی گئی ایسی فلموں تک محدود کر دی گئی ہے۔