منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

زین نے ون ڈائریکشن کے بعد پیری ایڈورڈز کو بھی چھوڑ دیا

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) امریکی گلوکار زین ملک نے اپنے میوزک بینڈ ون ڈائریکشن کے بعد گرل فرینڈ پیری ایڈورڈز کو بھی چھوڑ دیا، دونوں کی علیحدگی کے ساتھ ہی ان افواہوں کا بھی خاتمہ ہو گیا کہ زین ملک نے پیری ایڈورڈز کے کہنے پر ہی ون ڈائریکشن کو چھوڑا تھا۔ علیحدگی کے بعد اب زین ملک اور پیری ایڈورڈز معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے لگے ہیں، دونوں نے علیحدگی کے حوالے سے اپنی خاموشی بھی توڑ دی ہے۔امریکہ کے 22 سالہ زین ملک گزشتہ پانچ سال سے میوزک بینڈ ون ڈائریکشن کے مین ووکلسٹ تھے ، تاہم انہوں نے رواں سال کے آغاز میں ون ڈائریکشن کو چھوڑ دیا تھا۔ ان کے میوزک بینڈ سے علیحدگی کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ وہ اپنی 22 سالہ گرل فرینڈ پیری ایڈورڈز کے ساتھ سیٹل ہونا چاہتے ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے پیری کے کہنے پر ون ڈائریکشن کو چھوڑا ہے۔ اب انہوں نے پیری کو بھی چھوڑ دیا جس کے بعد ان افواہوں کو ختم کر دیا، اس سے قبل ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ زین ملک واپس ون ڈائریکشن کا حصہ بننے جا رہے ہیں تاہم انہوں نے ایک اور میوزک کمپنی کے ساتھ اپنے سولو البم کا معاہدہ کیا ہے، جس سے ان کا ون ڈائریکشن میں واپس جانے کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے۔علیحدگی کے بعد زین ملک نے اپنی خاموشی توڑی اور ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں پیانو کے اوپر ایک کنول کے پھول کی تصویر رکھی ہے۔ اس بامعنی تصویر سے یہ مطلب اخذ کیا جا رہا ہے کہ زین اب صرف اپنی موسیقی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔دوسری طرف پیری ایڈورڈز نے بھی میڈیا سے گفتگو میں اپنی خاموشی توڑ دی، ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے خوبصورتی کے ساتھ بات ٹال دی اور اپنی خیریت پوچھنے والی رپورٹر کا شکریہ بھی ادا کیا



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…