لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)امریکی اداکارہ و ہدایتکارہ سلمیٰ ہائیک نے شکوہ کیاہے کہ لگتا ہے کہ ہالی ووڈ سٹوڈیوز کو اب میری ضرورت نہیں رہی لیکن مجھے بھی اس کی پرواہ نہیں۔بدھ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 40سالہ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے فلموں کی ڈیمانڈ کم ملنے کے باعث ہالی ووڈ سے پرشکوہ انداز میں کہاکہ لگتاہے کہ ہالی ووڈ سٹوڈیوز کو اب میری ضرورت نہیں رہی لیکن مجھے بھی اس کی پرواہ نہیں ہے۔اداکارہ نے عرب شیکسپیئر خلیل جبران کے ناول سے ماخوذ فلم ”دا پرافٹ ”کی ہدایتکاری کے علاوہ اس میں صوتی کردار بھی ادا کیاہے۔فلم کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ معنی خیز پر امید اور قابل احترام فلم ہے۔یہ فلم امریکہ کے سینما گھروں میں 7اگست سے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔سلمیٰ نے کہاکہ نمائش کیلئے 7تاریخ ان کی بیٹی ویلنٹینا پینالٹ سے متاثر ہوکر رکھی گئی ہے۔