اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ریمو، لورین میں قربتیں بڑھنے لگیں

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ، پروڈیوسر و کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا ان دنوں اپنی دریافت شدہ اداکارہ لورین گوٹلیب کی زلفوں کے اسیر دکھائی دے رہے ہیں۔ لورین ہر جگہ ریمو کے ساتھ ساتھ دیکھی جارہی ہیں اور میڈیا کے سامنے ریمو کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہی ہیں جس سے نہ صرف بالی ووڈ اور میڈیا بلکہ خود ریمو کی اہلیہ بھی شک میں پڑچکی ہیں۔ لورین کو ریمو نے امریکن ڈانس ریئلٹی شو کے ذریعے دریافت کیا اور انہیں ریمو ڈی سوزاز اے بی سی ڈی میں کاسٹ کیا۔اس فلم نے تو زیادہ بزنس نہ کیا تاہم لورین کی قسمت خوب چمکی۔ اب لورین تو یہی کہتی ہیں کہ چونکہ ریمو جی نے انہیں انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا، اس لئے وہ ہرجگہ انکی حمایت کرتی ہیں تاہم لورین شائد یہ بھول گئی ہیں کہ ریمو شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ بھی ہیں۔ ایسے میں ان کی ضرورت سے زیادہ تعریف دال میں کچھ کالا ہونے کی نشانی ہے۔بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام نے اس جوڑی کا نام لینے سے گریز کیا ہے تاہم کہا ہے کہ انڈسٹری میں اس وقت یہی سوال گردش کررہا ہے کہ کیا اس نئی پریم کہانی کا کردار اپنی نو دریافت شدہ محبت کی خاطر برسوں کی محنت سے بنائے ہوئے آشیانے کو اجاڑ دے گا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…