جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ایرانی کلچرفلم کے ذریعے پوری دنیامیں مقبول ہوا:سید نور

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)ہدایتکارسید نورنے کہاہے کہ ایران کاکلچرفلم کے ذریعے پوری دنیامیں مقبول ہوا،پاکستان میں وزارت ثقافت ہی نہیں یہاں ترقی کیاخا ک ہوگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز خانہ فرہنگ ایران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیدنور کاکہناتھاکہ میں حال ہی میں ایران میں ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے میں شرکت کرکے آیاہوں جہاں بہت سی محبتیں سمیٹیں۔ایرانی فلم میکرزنے پاکستانی فلم انڈسٹری کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ،میں فلمی میلے میں اپنی فلم پرائس آف آنرکی نمائش کرناچاہتاتھالیکن وہ فلم ابھی مکمل نہیں ہو ئی۔آئندہ برس مذکورہ فلم کے علاوہ بچوں کے موضوع پر ایک فلم نورکی نمائش بھی وہاں کروں گاجس کی پوسٹ پروڈکشن ایران میں ہوگی۔
انکاکہناتھاکہ ایران کی فلمی صنعت بین الاقوامی سطح پرمقبول ہے۔وہاں کے فلمسازپاکستان کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کے خواہشمندنہیں البتہ ہماری خواہش پر وہ تکنیکی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیارہیں۔سیدنورکاکہناتھاکہ میں بہت جلدلاہورمیں ایرانی فلم فیسٹیول کاانعقادکراﺅں گاجس میں شرکت کے لئے ایرانی فنکاروں ا ورفلم میکرزکوبھی مدعوکیاجائے گا۔اس موقع پر اسلامی جمہوریہ خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹرجنرل وکلچراتاشی اکبربرخورداری کاکہناتھاکہ ایرانی حکومت کے بارے میں کہاجاتاہے کہ وہ فلم کی مخالفت کرتی ہے حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ، ایرانی حکومت نے فلم کواہمیت دی کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ سینماتربیت کاحصہ اورثقافت کی بنیادہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…