میسیسپی (نیوزڈیسک )کنگ امریکی ریاست میسیسپی میں پیدا ہوئے اور انھوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1940 کی دہائی میں کیا تھااورامریکہ کے مشہور بینڈ ’کنگ آف بلیوز‘ کے گٹارسٹ اور گلوکار بی بی کنگ 89 سال کی عمر میں لاس ویگس میں انتقال کر گئے ہیں۔بی بی کنگ کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ سوتے ہوئے انتقال کر گئے۔بی بی کنگ ’لوسیل‘، ’سویٹ لِٹل اینجل‘ اور ’روک می بیبی‘ جیسے گانوں سے پہچانے جاتے ہیں۔کنگ امریکی ریاست میسیسپی میں پیدا ہوئے اور انھوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1940 کی دہائی میں کیا۔ان کو بلیوز فاو¿نڈیشن ہال آف فیم اور راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔بی بی کنگ کو حال ہی میں ذیابیطس کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔موسیقی کی دنیا کے نامی گرامی رسالے رولنگ سٹون نے کچھ عرصہ قبل بی بی کنگ کو 100 بہترین گٹار بجانے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رکھا تھا۔ پہلے نمبر پر جمی ہینڈرکس اور دوسرے پر ایلمین تھے۔بی بی کنگ کو 2009 میں ان کی البم ’ون کائنڈ فیور‘ کے لیے ان کا 15 واں گریمی ایوارڈ ملا۔وہ کچھ عرصہ قبل تک ایک سال میں کم از کم 100 کنسرٹ کیا کرتے تھے۔