اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

حریم فاروق ،ریحام خان کی پہلی فلم کی کوپروڈیوسربن گئیں

datetime 15  مئی‬‮  2015 |

کراچی (نیوز ڈیسک) فلم ، تھیٹر اور ٹی وی کی اداکارہ اور ماڈل حریم فاروق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی پہلی فلم جاناں کی کو پروڈیوسر بن گئیں۔ ریحام خان بطور ہدایتکار ہ پہلی بار کسی فیچر فلم کی ڈائریکشن دیں گی۔ حریم فاروق نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلمساز و ہدایتکار عمران کاظمی کی فلم سیاہ سے 2013 میں کیا تھا جبکہ ان کو تھیٹر پر شہرت انور مقصود کے ڈرامے آنگن ٹیڑھا سے ملی جس میں انہوں نے بشریٰ انصاری والا کردار ادا کیا تھا۔حریم فاروق نے نمائند نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ریحام خان کے ساتھ بطور کو پروڈیوسر کام کررہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں مرکزی کردارکینیڈا میں رہنے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل آرمینہ رانا خان اداکرینگی ، فلم کو پشتو زبان میں بنایا جائے گا جسے اردو زبان میں ڈب کرکے ریلیز کیا جائے گا ، فلم کی عکس بندی بہت جلد شروع کردی جائیگی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…