منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

فلاپ فلموں نے کترینہ، ودیا بالن سمیت متعدد ہیروئنز کی اہمیت کم کردی

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ میں کچھ عرصہ قبل تک ٹاپ ہیروئنوں میں شمار ہونے والی اداکارہ کترینہ کیف، ودیابالن پرینیتی چوپڑہ جیسی اداکاراو¿ں کی اہمیت کم کردی ہے اور وہ اپنے معاوضے میں کمی پر مجبور ہوچکی ہیں۔ پرینیتی کی گزشتہ کچھ عرصے سے تمام فلمیں فلاپ ہورہی ہیں۔ فلم ہنسی تو پھنسی، دعوت عشق اور کل دل کے فلاپ ہونے کے بعد پرینیتی کے پاس اب کوئی فلم نہیں ہے۔ امکان ہے کہ اب وہ اپنے ہی ہوم پروڈکشن کی فلموں میں ہی دکھائی دیں گی۔

27

کوئی مانے نہ مانے مگر یہ حقیقت ہے کہ کرینہ کپور کی شادی کے بعد اہمیت ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس اجے دیوگن کیخلاف فلم سنگھم ریٹرنز میں معمولی نوعیت کا کردار کیا تھا اور اب حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم گبر از بیک میں بھی ان کے مقابل کام کرنے والے اکشے کمارہی مرکزی اور بنیادی اہمیت کے کردار میں ہیں۔

28

اداکارہ رانی مکھرجی گزشتہ کئی برس سے مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہیں اور اب نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ 2013میں فلم تلاش میں کم معاوضے پر کام کیلئے رضامندی کے باوجود بھی کوئی ان کو کردار دینے کو تیار نہیں۔ اب حالت یہ ہے کہ رانی اپنے ہی ہوم پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم مردانی کے سیکوئل میں ہی بس دکھائی دیں گی۔

29

ودیا بالن کی آخری تین فلمیں باکس آفس پر شدید ناکامی سے دوچار ہوئیں۔ پہلے گھن چکر پھر شادی کے سائیڈ افیکٹس میں ناکامی کا نتیجہ انہیں فلم ہماری ادھوری کہانی میں عمران ہاشمی کے مقابل انتہائی قلیل معاوضے پر کام کیلئے رضامندی ظاہر کرنا پڑی تھی۔

30

مادھوری ڈکشٹ نے پانچ برس بعد فلم میں کام کیلئے رضامندی ظاہر کی تو پروڈکشن ہاو¿س انہیں منہ مانگے دام دینے کو تیار تھے تاہم واپسی پر ان کی پہلی ہی فلم ”آجا نچ لے“ کی ناکامی نے ان کی مانگ میں نمایاں کمی کی اور انہیں فلم ڈیڑھ عشقیہ اور گلاب گینگ میں انتہائی کم معاوضے پر کام کیلئے رضامند ہونا پڑا۔

31

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…