پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

یوسرن کانوراگ کشیپ کو اداکاری کا موقع دینے سے انکار

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے کامیاب ترین پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کسی بھی فلم میں انوراگ کشیپ کو کاسٹ نہیں کریں گے کیونکہ وہ صرف پرکشش شخصیات کو ہی اپنی فلموں میں موقع دیتے ہیں۔کرن جوہر پروڈکشن کے ساتھ ساتھ اب اداکاری کے میدان بھی اپنا لوہا منوا رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے انوراگ کشیپ کی فلم ”بومبے ویلوٹ“ میں ولن کا کردار ادا کیا۔انڈین میڈیا کے مطابق کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ کبھی ایسی فلم نہیں بنائیں گے جس میں انوراگ کشیپ کو اداکاری کا موقع دینا پڑے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود کو بھی کبھی کسی فلم میں کاسٹ نہیں کرتے لیکن فلم ”بومبے ویلوٹ“ میں انوراگ نے پہلی بار ان کو ولن کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔کہا جاتا ہے کہ فلم”بومبے ویلوٹ“ میں کرن جوہر سے پہلے اداکار نصیرالدین شاہ کو ولن کے کردار دینے پر غور کیا جا رہا تھا۔فلم میں کرن جوہر کے ساتھ رنبیر کپور اور انوشکا شرما بھی شامل ہیں اور اس فلم کا دوسرا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…