پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

بالی ووڈ اسٹارز کی آپس میں محبت کی کامیاب شادیاں

datetime 26  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ میں روز نت نئے اسکینڈلزسامنے آتے رہتے ہیں اورفلمی صنعت میں رشتوں کا جڑنا اور ٹوٹنا معیوب نہیں سمجھا جا تاہے جب کہ شادیوں کو بھی معمولی حیثیت دی جاتی ہے اور وہیں محبت ایک ایسا پاکیزہ رشتہ ہے جو ہر انسان کو جینے کا فن سیکھا دیتاہے اور بالی ووڈ میں کئی اداکار ایسے ہیں جنہیں فلم کے سیٹ پر ساتھی اداکاراو¿ں سے محبت ہوئی اور پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
فلمی دنیا میں شادیوں کے بندھن روز ٹوٹتے اور جڑتے ہیں جب کہ محبت کی شادیاں ناکام بھی ہوجاتی ہیں لیکن کئی اداکار اور اداکارائیں ایسی ہیں جن کی محبت کی شادیاں ناصرف کامیابی سے گزر رہی ہیں بلکہ وہ خوشگوارزندگی کے مزے بھی لوٹ رہے ہیں۔
امیتابھ بچن اور جیابچن

Jaya and Amitabh Bachchan at Red Carpet Arrival for World Premiere of "The Great Gatsby" at Lincoln Center, Avery Fisher Hall for the Performing Arts  in New York. New York; May 1, 2013 Photo: Jay Mandal/On Assignment.

 

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کسی تعارف کے محتاج نہیں ، وہ کئی دہائیوں سے بالی ووڈ پر کامیابی سے راج کررہے ہیں۔بالی ووڈ سپراسٹار کی محبت کی داستان انتہائی دلچسپ ہے۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی جوڑی نے فلم” زنجیر“ سے شہرت پائی جب کہ فلم”زنجیر “اس وقت امیتابھ بچن کی ہٹ فلم تھی جو 1973 میں ریلیز ہوئی لیکن جیا بچن اس وقت ایک کامیاب اداکارہ تسلیم کی جاتی تھیں۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار نے اپنی محبت کی داستان کے بارے میں اعتراف کیا کہ جیابچن اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر فلم کامیاب ہوگئی تو وہ دونوں شادی کرلیں گے ورنہ دونوں کی راہیں جدا ہوجائیں گی لیکن زنجیر نے ان دونوں کو ایک ساتھ باندھ دیا۔ دونوں اداکاروں نے 3جون 1973 کو ممبئی میں اپنے گھر والوں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی اور 41 سال سے کامیابی سے خواشگوار زندگی گزاررہے ہیں۔
دھرمیندر اور ہیمامالنی

8dharmendra-hema

اب ذکر ہے ایک اورجوڑی کا جسے ناظرین نے پردے پر بھی اور اصل زندگی میں بھی پسند کیااوریہ جوڑی دھرمیندر اوربالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی کی ہے۔ اس فلمی جوڑی نے 28 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائےجب کہ اس جوڑے کی کہانی بھی روایتی محبت کی کہانیوں کی طرح کٹھن اور پر خطر ہے۔ دھرمیندر نے پہلی شادی شوبھا سے کی تھی جب کہ اداکارہ ہیمامالینی سےان کی دوسری شادی تھی جس کے لئے دونوں کو مسلمان ہوناپڑا کیوں کے ہندو مذہب میں دوسری شادی کی اجازت نہیں ہے۔ دونوں اداکاروں نے 2 مئی 1980 کو شادی کی اور 35 سال سے خوش وخرم زندگی گزاررہے ہیں۔
رشی کپور اور نیتو سنگھ

RishiKapoorNeetu492012

دھرمیندر اور ہیما مالنی کی کامیاب جوڑی کے بعد رشی کپور اور نیتوسنگھ کی ایسی جوڑی ہے جس نے پردے پر بھی مداحوں کا دل جیتا اور اصل زندگی میں بھی۔ 1975 میں فلم کھیل کھیل میں مرکزی کردار اداکرنے والی جوڑی نے خوب کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔بالی ووڈ کو 11ہٹ فلمیں دینے والی جوڑی نے محبت کی شادی 22 جنوری 1980 میں کی اوراب تک خوشگوار اور کامیاب زندگی گزاررہے ہیں۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور

1

بالی ووڈ کی حسینہ کرینہ کپور اور سیف علی خان فلم انڈسٹری کے چمکتے ستارے ہیں۔ دونوں اداکاروں کی محبت کی کہانی بھی دلچسپ ہے۔ دونوں اداکار5 سال خاموشی کے ساتھ ایک دوسرے سے محبت کرتے رہے اور بالاآخر 16 اکتوبر2012 کو شادی کے بندھن میں جڑگئے۔ بالی ووڈ اسٹار شادی کے بعدخوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں جب کہ کرینہ کپور کی کئی فلمیں باکس ا?فس پرچھائی رہیں۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے

Up+Premiere+XUJMFYOHq1Jl

سابق مس یونیورس ایشوریا رائے بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جب کہ بالی ووڈ کے اداکار ابھیشیک بچن بھی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔دونوں اداکاروں کی جوڑی نے 3 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا اور اس کے بعد 20 اپریل 2006 کو شادی کرلی۔ دونوں بالی ووڈ اسٹار شادی کے بعد کامیابی سے زندگی کی سیڑھیاں پار کررہے ہیں۔
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنا

akshaytwinkle

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنا کی جوڑی بالی ووڈ کی کامیاب جوڑی ہے جسے مداحوں نے بڑی اسکرین کے علاوہ حقیقی زندگی میں بھی خوب سراہا ہے۔ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے بالی ووڈ کی دوفلموں ”انٹرنیشنل کھلاڑی“ اور” ظلمی“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس سے انہیں کافی پذیرائی ملی اور یہیں سے دونوں اداکاروں کی محبت کی داستان بھی شروع ہوئی۔ اکشے کمارا اور ٹونکل کھنا نے 17 جنوری 2001 کو اپنی محبت کو منطقی انجام پرپہنچاتے ہوئے شادی کرلی۔ شادی کے بعداکشے کمار کی اہلیہ نے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہے جب کہ دونوں اداکارمحبت کے ملن کوکامیابی سے گزار رہے ہیں۔
اجے دیوگن اور کاجل

M_Id_384758_Ajay_Devgn_Kajol

بالی ووڈ فلم” دل والے دلہنیالے جائیں گے“ سے شہرت کی بلندیوں کوپہنچنے والی اداکارہ کاجل اور اداکار اجے دیوگن کی داستان محبت فلموں میں ساتھ کام کرنے سے شروع ہوتی ہے۔ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے ”عشق“،” راجو چاچا“ اور” دل کیا کرے “جیسی بے مثال فلمیں بنائیں اور ان فلموں کی کامیابی کے بعد ہی دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ بالی ووڈ اسٹارز نے 24 فروری 1999 میں شادی کی تاہم دونوں اداکاروں کے تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں آتی رہتی ہیں لیکن اب تک زندگی کا سفرکامیابی سے جاری ہے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…