پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

شام میں امن کے لئے اقوام متحدہ اپنے اختیارات استعمال نہیں کررہا ، انجیلینا جولی

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکارہ اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجیلینا جولی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے شام میں امن کے لئے اپنے اختیارات استعمال نہیں کئے جارہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجیلینا جولی نے کہا کہ وہ گزشتہ 4 برس میں شام کے پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے 11 ملکوں کا دورہ کرچکی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت 40 لاکھ شامی پناہ گزین اس تنازعے کی شکار ہوکر در بدر ہورہے ہیں، ان لوگوں کا شام میں جاری جنگ سے براہ راست کوئی تعلق اس کے باوجود ان کی زندگی کو بوجھ سمجھا جا رہا ہے اور وہ انتہائی خراب حالات سے گزر رہے ہیں۔انجیلینا جولی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کا اختیار ہے لیکن اس نے شام میں امن کے لئے یہ اختیار استعمال نہیں کیا گیا۔ اس کی وجہ معلومات کا فقدان نہیں، بلکہ سیاسی عزم کی کمی ہے۔ سیاسی تذبذب نے شام کے لاکھوں پناہ گزینوں کو ذلت کے جس مقام پر لا کھڑا کیا ہے اسے دیکھ کر جی بیٹھا جا رہا ہے ، یہ ہماری نا اہلی کی انتہا ہے کہ ہم ان بے گناہ لوگوں کی حفاظت میں ناکام ہوگئے ہیں۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…