جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

شیو سینا کی دھمکیاں، عاطف اسلم کا میوزک کنسرٹ منسوخ

datetime 22  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کا میوزک کنسرٹ بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔ عاطف اسلم کا میوزک کنسرٹ 25 اپریل کو بھارتی شہر پونا میں ہونا تھا۔ خیال رہے کہ گلوکار عاطف اسلم پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کی نوجوان نسل میں انتہائی مقبول ہیں۔ ان کے مشہور زمانہ گانے ” اب تو عادت ہے مجھ کو ایسے جینے میں” نے انھیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ عاطف اسلم متعدد بھارتی فلموں میں پلے بیک گلوکاری بھی کر چکے ہیں۔ کنسرٹ کے آرگنائزر سنجے سیٹھی کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارا تعلق فن سے ہے، ہم اس پروگرام کو ہر صورت کرنا چاہتے تھے مگر افسوس ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ہندو انتہاء پسند تنظیم 10 مئی کو احمد آباد میں ہونے والے کنسرٹ کیخلاف بھی احتجاج کا ارادہ رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب کسی پاکستانی فنکار کو دھمکیاں دی گئی ہوں۔ اس سے قبل معروف غزل گائیک غلامی علی سمیت اہم فنکاروں کو بھی دھمکیاں دی جاتی رہیں ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…