بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

عائشہ عمر کی پہلی فلم ’کراچی سے لاہور‘31جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ٹی وی اسٹار عائشہ عمر کی پہلی فلم ’کراچی سے لاہور‘31جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ وہ کہتی ہیں کہ، ’ایکسائمنٹ کی ایک وجہ فلم کراچی سے لاہور میں موجود آئٹم سانگ بھی ہے۔دیکھئے پبلک اسے کیسا رسپانس دیتی ہے‘۔سال 2015ء کے ابتدائی تین ماہ کے دوران دو اردو فلموں ’گڈ مارننگ کراچی‘ اور ’جلیبی‘ کی ریلیز کے بعد، اب جس تیسری فلم کا سب کو انتظار ہے۔۔وہ ہے۔۔
ٹی وی اسٹار عائشہ عمر کی فلم ’کراچی سے لاہور‘۔فلم ’کراچی سے لاہور‘ 31 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، یعنی عیدالفطر کے فوری بعد۔ عائشہ اس فلم کے حوالے سے بہت ’ایکسائٹڈ‘ ہیں۔ کے چرچے زور و شور سے ہونے لگے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث سے نتیجہ اخذ کریں تو لوگوں کو ان کی پرفارمنس دھماکے دار محسوس ہوئی ہے۔ اس پرفارمنس نے سب کو متاثر کیا ہے۔رومینٹک کامیڈی فلم ’کراچی سے لاہور‘ کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر وجاہت رویف کا کہنا ہے کہ ’فلم میں ایک سے زیادہ ’پرفارمنس بیسڈ‘ گانے ہیں‘۔ادھر ایک ویب سائٹ ’برانڈ سیناریو‘ کا کہنا ہے کہ ’کراچی سے لاہور‘ کی کہانی پانچ لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک خاص مقصد کے تحت روڈ ٹرپ پر کراچی سے لاہور جاتے ہیں۔
لیکن، ان کے ساتھ راستے میں واقعات رونما ہوتے ہیں وہی اس کہانی کا موضوع بنے۔فلم میں مرکزی کردار عائشہ عمر اور شہزاد شیخ نے ادا کئے ہیں، جبکہ سینئر اداکار جاوید شیخ اور رشید ناز بھی ’کراچی سے لاہور‘ کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔فلم کے کہانی کار ہیں یاسرحسین اور میوزک دیا ہے علی حمزہ، علی نور اور شیراز اپل جیسے جانے پہچانے موسیقاروں نے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…