بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی انتہاپسندوں نے دھمکی نہیں دی،خبر غلط ہے :ماہرہ خان

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک )اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بھارت میں کام کرنے پر بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے مجھے اب تک کوئی دھمکی نہیں ملی ، زرد صحافت کا سنا تھا آج ایسی خبر دیکھ کر یقین آنے لگا ہے۔ من گھڑت خبر دیکھ کر مجھ سمیت میری فیملی بھی پریشان ہوئی تھی، ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہوں، ڈ رامہ سیریل ہم سفر سے جو شہرت ملی اس کاتصورکبھی نہیں کیا تھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نمائندہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں میں کام کرنے کافیصلہ کر کے چیلنج قبول کیا ، لیکن اصل شہرت اپنے ملک میں ملنے پر بہت خوشی ہوتی ہے ، شعیب منصور کی ڈائریکشن میں کام کرکے بہت کچھ سیکھا، یکسانیت سے بچنے کے لئے منفر د کرداروں کی تلاش میں ہوں۔
انہو ں نے کہا کہ فلم ہو من جہاں میں بشریٰ انصاری ، عدیل حسین اور منور شہر یار کے ساتھ کام کرکے لطف آیا۔شو بز کی دنیا میں شہرت کا چاند ایک مختصر عرصے تک کسی ایک فنکارہ کے لئے مختص ہوجاتا ہے ، ذاتی طور پر کسی بھی شعبے میں نمبر ون کی دوڑ میں شامل ہونے کی قائل نہیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…