بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

شردھا کو عالیہ ، دپیکا سے سبق سیکھنے کا مشورہ ملنے لگا

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ شردھا رائے کپور جنہیں بالی وڈ میں اپنی پہلی ہی فلم عاشقی ٹو سے بے حد پسند کیا گیا، اس فلم میں اپنے مقابل کام کرنے والے اداکار ادیتیہ رائے کپور کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے میڈیا کی توجہ مرکز ہیں۔
اس تعلق کے حوالے سے اب شردھا کو مشورہ ملا ہے کہ انہیں عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ دراصل دونوں کی جوڑی کی کیمسٹری کو دیکھتے ہوئے میڈیا یہ یقین ظاہر کرتا رہا ہے کہ دونوں کی پریم کہانی محض پردہ سکرین تک محدود نہ تھی، ادھر شردھا نے اس تعلق کے حوالے سے جو بیان پہلے روز دیا تھا وہ آج بھی اسی پر قائم ہیں کہ وہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ حال ہی میں شردھا نے اسی بیان کو ایک بار پھر میڈیا کے سامنے دوہرایا ہے جس پر اداکارہ کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ انہیں عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
عالیہ بھٹ کے سدھارتھ ملہوترا اور دپیکا کے رنویر سنگھ سے تعلقات بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز ہیں تاہم دونوں جوڑیوں نے اس حوالے سے روایتی گھسا پٹا دوستی کا بیان دینے کے بجائے اس سوال کو ہمیشہ خوبصورتی سے ٹالا ہے۔ وہ نہ تو اقرار کرتے ہیں اور نہ ہی کسی تعلق کی تردید کرتے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ شردھا کو بھی انہی دونوں سے یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ میڈیا کے سامنے اس قسم کے بیانات میڈیا کے تجسس میں تو اضافہ کرتے ہیں تاہم انہیں مطمئن ہرگز نہیں کرتے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…