جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

سنی لیون اپنے شوہر کے ساتھ ملکر بالی ووڈ میں فلم پروڈیوس کریں گی

datetime 10  اپریل‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)سنی لیون نے بالی ووڈ فلموں میں اداکاری قدم جمانے کے بعد اب پروڈکشن کے میدان میں بھی آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر بھارت میں ایک پروڈکشن ہاو¿س قائم کریں گے جس کے تحت بالی ووڈ کے لیے فلمیں بنائی جائیں گی۔ سنی کے شوہر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پروڈکشن ہاو¿س کے زیراہتمام پہلی فلم رواں برس اکتوبر میں شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھئے:قیمتی گھڑی کو قطر کے شہزادے کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا

بھارتی اخبار ”ممبئی مرر“ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈینئل ویبر نے کہا کہ ہمارا لاس اینجلس میں سن لسٹ کے نام سے پہلے ہی ایک پروڈکشن ہاو¿س موجود ہے مگر اب ممبئی میں اس سے مختلف اور نئے نام سے پروڈکشن ہاو¿س قائم کیا جائے گا جہاں صرف بالی ووڈ کے لیے فلمیں بنائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سنی لیون ان دنوں اپنی نئی فلم ”ایک پہلی لیلا“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس میں ڈینئل ویبر ان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔بوبی خان کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی بھوشن کمار،کرشن کمار، احمد خان اور شائیراخان کی مشترکہ پروڈکشن کو آج سینما گھروں کی زینت بنایا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دینئل ویبر کا ”دی ڈسپاروز“ کے نام سے اپنا میوزک بینڈ ہے اور و ہ خود بھی میوزک کمپوزر کے ساتھ ساتھ گلوکار، نغمہ نگار اور گٹارسٹ بھی ہیں۔ اپنی پہلی فلم ”ڈینجرس حسن“ میں اپنے بینڈ کے ساتھ اداکاری کریں گے جب کہ اس میں ان کا کمپوز کردہ ایک گانا بھی شامل کیا جائے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…