بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

ڈینیل کریگ اقوام متحدہ کی طرف سےبارودی سرنگوں کے خلاف آگاہی پھیلائیں گے

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے جیمزبانڈ فلموں کے ہیرو ڈینیل کریگ کو بارودی سرنگوں کے خلاف آگاہی پھیلانے کےلئے خصوصی سفیر مقرر کیا ہے۔ ڈینیل کریگ اگلے تین سال تک دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے خاتمے کیلئے مہم چلائیں گے۔ برطانوی اداکاری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بانکی مون نے ڈینیل کریگ کو بارودی سرنگوں کے خلاف مہم چلانے کے لئے خصوصی سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا۔
جیمز بانڈ کا کردار برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کا ایک سیکرٹ ایجنٹ ہے جو برطانیہ کے خلاف دہشت گردوں اور دشمن ملکوں کی سرگرمیوں کو ناکام کرتا ہے۔ اس کردار کو برطانوی حکومت کی طرف سے لائسنس ٹو کِل دیا گیا ہے۔ اسی لائسنس کا ذکر کرتے ہوئے بانکی مون نے کہا کہ جیمز بانڈ کے طور پرآپ کو لائسنس ٹو کل دیا گیا ہے، میں آپ کو لائسنس ٹو سیو دیتا ہوں۔

مزید پڑھئے:کامیابی کے راز

اقوام متحدہ دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے ۔ جنگ کے دوران یہسرنگیں دشمنوں کے ٹینک وغیرہ تباہ کرنے کیلئے بچھائی جاتی ہیں تا کہ دشمن کی پیش قدمی روکی جا سکے لیکن اکثر اوقات یہ بارودی سرنگیں اپنا سراغ کھو دیتی ہیں، یوں کئی سال بعد زمانہ امن میں بھی یہ عام شہری آبادی کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔

ڈینیل کریگ نے اقوام متحدہ کی طرف سے یہ اعزاز دیئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ اعزاز ملنے پر بہت خوش ہیں اور اسے اپنے لئے باعث فخر خیال کرتے ہیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…