پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کینیڈین ماڈل نورا فاتحی ” کک 2 “ میں آئٹم سانگ کریں گی

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) گزشتہ برس ریلیز ہونے والی سلمان خان کی ”کک“ ایک ریکارڈ ساز فلم ثابت ہوئی تھی تاہم سلمان کے پرستاروں کے لیے خوشخبری ہے کہ جلد ہی ان کی فلم ”کک2“ بھی سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ” کک 2 “ میں ایک آئٹم سانگ کے لیے اداکارہ نورا فاتحی کو کاسٹ کرلیا گیا ہے اوراس گانے کو عکس بند کرنے کے لیے خصوصی طور پر سیٹ لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔فلم دھاڑ ( Roar ) سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی کینڈین ماڈل و اداکارہ نورا فاتحی رواں برس فروری میں ریلیز ہونے والی تام فلم ”ٹیمپر“ کے لیے ایک آئٹم سانگ پر اپنی پرفارمنس دکھا چکی ہیں۔نورافاتحی جو ڈانس میں خاصی مہارت رکھتی ہیں کا کہنا ہے کہ میں ہپ ہاپ ، ڈانس ہال اور بیلے ڈانس میں خصوصی مہارت رکتھی ہوں جب کہ میں مادھوری ڈکشت کے ڈانس کی وڈیوز دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں اور ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سب سے خاص بات جو مجھے مادھوری ڈکشت کی پرفارمنس سے حاصل ہوئی وہ چہرے کے تاثرات ہیں اور ان کے ذریعہ وہ اپنے رقص میں ایک اضافی خوبی پیدا کرلیتی تھی اور میں بھی ایسا ہی کررہی ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ سلمان خان نے خود تحریر کیا ہے جو ایک جذباتی کہانی پر مبنی ہے۔ساجد نڈیاڈوالہ کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم کی دیگر کاسٹ رکھل پریت سنگھ ، روی تیجا، کبیر دھن سنگھ اور روی کشن شامل ہیں جو کچھ روز قبل سوئٹزرلینڈ میں شوٹنگ مکمل کرکے واپس آچکے ہیں اور اس فلم کو مئی میں سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…