بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالی ووڈ سیف علی خان اور شاہد کپور کی دوستی پر حیران

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور شاہد کپور کی دوستی پر بالی ووڈ حیران ہے اور حیرانی کی وجہ بھی بنتی ہے کیونکہ دونوں اب تک ایک دوسرے کے رقیب سمجھے جاتے رہے ہیں۔ سیف علی خان بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے خاوند بھی ہیں اور بالی ووڈ میں کون نہیں جانتا کہ شاہد کپور اور کرینہ کپور کے درمیان پیار محبت کی داستانیں کس قدر طویل تھیں۔ کہا یہی جاتا ہے کہ کرینہ کپور نے سیف علی خان کی خاطر ہی شاہد کپور کوچھوڑ دیا۔ سیف اور کرینہ کی شادی کے بعد کبھی سیف اور شاہد کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا اور اگر کبھی کسی تقریب میں دونوں اکٹھے ہوئے تو بھی ایک دوسرے سے کتراتے ہی رہے، اسی وجہ سے اب ان کی دوستی پر سب اپنی حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
سیف اور شاہد کی دوستی کا آغاز ہوا شاہد کپور کی شادی کی خبروں سے، خبریں آئیں کہ شاہد اپنی فیملی فرینڈ میرا راجپوت سے شادی کر رہے ہیں اور جب شاہد نے بھی اس خبر کو تصدیق کی تو انہیں مبارکباد کا پیغام بھیجنے والوں میں پہلا نمبر سیف علی خان کا تھا۔ پھر دونوں آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں اکٹھے ہوئے جہاں سیف علی خان میزبان اور شاہد کپور پرفارمر تھے۔ تقریب میں ریتک روشن اور فرحان اختر نے بھی پرفارم کیا جس کے بعد چار سٹارز ریتک روشن کے کمرے میں جمع ہوئے اور صبح کے چار بجے تھے پارٹی کرتے رہے۔ سیف نے شاہد کپور کی گھڑی کی بھی تعریف کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…