پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ٹام کروز سوری کو بھول گئے؟1برس سے بیٹی کی شکل بھی نہ دیکھی

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو ٹام کروز جو اپنی بیٹی سوری کروز سے جذباتی تعلق کی وجہ سے بے حد مقبول تھے، گزشتہ کچھ عرصے سے فلمی مصروفیات میں اس قدر الجھ چکے ہیں کہ انہیں اپنی بیٹی سوری کروز سے بھی ملنے کا وقت نہیں مل رہا ہے۔ اس حوالے سے سوری کی والدہ اور اداکارہ کیٹی ہومز کے قریبی ذرائع کے مطابق ٹام کروز پچھلے ایک برس سے سوری کی زندگی میں کہیں نہیں ہیں۔ اس کی وجہ فلمی مصروفیات ہیں یا ٹام کے دل سے سوری کی محبت ہی ختم ہوگئی ؟ اس بارے میں ٹام کے ترجمان کہتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹی سے ملے ہیں تاہم عوام کی نظروں سے دور بند دروازوں کے پیچھے یہ ملاقات ہوئی تھی۔
ٹام کروز گزشتہ چند ماہ سے مشن امپاسیبل سیریز کی پانچویں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اس بیچ انہیں دو ہفتے کا بریک بھی ملا تھا لیکن انہوں نے اس دوران بھی اس ملاقات کو ممکن نہ بنایا۔ خاص بات یہ ہے کہ ٹام کروز اپنی نئی فلم مینا کی شوٹنگ کیلئے اٹلانٹا جانے سے قبل اپنے گود لئے گئے بیٹے کونور کے ہمراہ ایسٹر کی شام گزار چکے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ نوے دن تک جاری رہے گی جس کے بیچ ٹام کو اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں مل سکے گا، اس لئے باپ بیٹے کی ملاقات کیلئے یہ خصوصی اہتمام کیا گیا تاہم انہوں نے سوری سے ملنے کی خا طر ایسا کوئی خاص بندوبست کیوں نہ کیا، اس بارے میں ٹام یا ان کے قریبی ذرائع کچھ بھی کہنے سے گریزاں ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…