اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

سلمان خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں، سنی لیون

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے وہ اپنے ماضی کو بدل نہیں سکتیں لیکن اگر ان کے بس میں ہو تو انٹرنیٹ کو ہی ڈیلیٹ کر دیں۔ ایک انٹرویو میں سنی لیون نے کہا کہ مجھے تب برا لگتا ہے جب بالی ووڈ میں میری محنت اور کوششوں کے باوجود مجھے اب بھی ماضی کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور ہر بار میں ماضی کے حوالے دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک دفتر میں کام کرنے والی لڑکی اداکارہ بن جائے تو ہر بار یہ نہیں کہا جائے گا کہ فلاں دفتر میں کام کرنے والی اداکارہ یا ماضی میں فلاں کام کرنے والی اداکارہ، لیکن ہر بار میرے حوالے سے ہی میرے ماضی کا حوالہ کیوں دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سنی لیون بھارتی نڑاد کینیڈین ہیں اور ماضی میں انہوں نے پورن فلموں سے شہرت حاصل کی۔ اس کے بعد وہ پورن فلمیں چھوڑ کر بالی ووڈ کا حصہ بن گئیں اور اب ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف بالی ووڈ میں ہی کام کرنا چاہتی ہیں۔
سنی لیون کی فلم ایک پہیلی لیلا ان دنوں ریلیز ہونے والی ہے اور سنی اس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں محنت کر رہی ہوں، مجھے فلموں میں کام مل رہا ہے اور لوگ مجھے پسند کر رہے ہیں، اب صورتحال کافی بدل رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ میری محنت رنگ لائے گی اور مجھے ایک اچھی اداکارہ بھی تسلیم کیا جائے گا۔
سنی لیون نے بالی ووڈ میں اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں کہا کہ سلمان خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں کیونکہ وہ صرف اچھے اداکار ہی نہیں بلکہ بہت اچھے انسان بھی ہیں۔ جب میں بالی ووڈ کا حصہ بنی تو وہ سب سے پہلے فرد تھے جس نے مجھے ویلکم کہا، اس وقت اکثریت مجھے بالی ووڈ میں دیکھنا نہیں چاہتی تھی لیکن سلمان خان نے میری ہمت بندھائی اور میری مدد کی۔
سنی لیونی نے اپنی پسندیدہ خوراک کے حوالے سے کہا کہ انہیں بھارتی کھانے بہت پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آلو کے پراٹھے مکھن، دہی اور اچار کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں لیکن میں تقریب ایک سال سےاپنی یہ پسندیدہ خوراک نہیں کھا سکی ہوں۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…