جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

فلم ”دبنگ‘ ‘کے فلمساز کا فلم کے تیسرے پارٹ کا اعلان

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپر ہٹ بالی وڈ فلم ”دبنگ‘ ‘کے فلمساز نے فلم کے تیسرے پارٹ کا اعلان کردیا ہے جس میں سلمان خان ایک بار پھر ہر دلعزیز کردار ’چلبل پانڈے‘ کے طور پر اسکرین پر نظر آئیں گے۔فلمساز ارباز خان کے اس اعلان سے فلم کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے فلم بینوں نے فلم کے دوسرے پارٹ ’دبنگ 2‘ کے بھی بے پناہ سراہا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباز خان کا کہنا تھا کہ فلم کی تکمیل میں ایک سےدوسال لگ سکتے ہیں لیکن یہ اطلاع مستند ہے کہ وہ اس فلم پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی سلمان خان سے فلم کے اسکرپٹ کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔اطلاعات کے مطابق ارباز نے دبنگ تھری کے لئے کئی بڑے ناموں کاانتخاب کیا ہے اور یہ فلم گذشتہ دو فلموں کا تسلسل ہوگی۔سال 2010 کی سپر ہٹ فلم دبنگ میں سوناکشی سنہا پہلی بار پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہوئیں تھی، فلم کے ڈائریکٹر کیشپ تھے جبکہ ملائکہ اڑوڑا نے فلم میں آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…