اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اداکار و ہدایتکار ببرک شاہ نے کہاکہ یوٹیوب کو بند کرکے ڈیلی موشن کو مالی فائدہ پہنچایاجارہاہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے یوٹیوب پر پابندی لگادی گئی تھی جبکہ دیگر ویب سائٹس کو اوپن رکھا گیا ان میں سب سے زیادہ مقبول ویب سائٹ ڈیلی موشن ہے جو کہ ایک بھارتی ویب سائیٹ ہے اس ویب سائٹ کو پاکستان میں سب سے زیادہ بروز کیا جاتاہے جس سے بھارت کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچ رہاہے حکومت کو چاہیئے کہ یوٹیوب سے گستاخانہ مواد کو ڈیلیٹ کرکے اسے ایکٹو کیا جائے کیونکہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ معلوماتی اور تعلیمی مواد موجود ہے جس سے ہم محروم ہوچکے ہیں اس کے برعکس اس پر پابندی لگا کر ڈیلی موشن کو مالی فوائد پہنچائے جارہے ہیں اور سارا پاکستانی زرمبادلہ ڈائریکٹ بھارت کو پہنچ رہاہے اس لیئے حکومت سنجیدگی سے اس بارے میں سوچے کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان میں آئی ٹی محکمہ اتنا لاچار ہے کہ یوٹیوب سے گستاخانہ مواد نہیں ہٹا سکتا۔