جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

انوشکا شرما کے تند و تیز جوابات نے صحافی کو لاجواب کر دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیمی فائنل میں بھارت کی ہار کی ذمہ دار ٹہرائی جانے والی بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے بالآخر خاموشی توڑ ڈالی ہے اور کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے جہاں مرضی جاﺅں گی، کسی سے کہنے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سیمی فائنل میں بھارت کی ہار کی ذمہ دارٹھہرائی جانے والی انوشکا شرما اب تک کچھ نہ بولی تھیں، لیکن اب ایک بھارتی صحافی کے سامنے بولیں تو ایسا بولیں، کہ کچھ چٹ پٹا جاننے کی خواہشمند صحافی، اپنا سا منا لے کر رہ گئیں۔ اپنی فلم این ایچ10 کی پروموشن کرنے والی انوشکا شرما ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہی تھیں، اس دوران صحافی نے ان سے گھما پھرا کر ویرات کوہلی اور ان کے بارے میں سوالات کیے، تو انوشکا نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ سوالات کرنے ہیں، تو فلم کے بارے میں کیے جائیں، وہ اپنی ذاتی زندگی کسی سے ڈسکس نہیں کرتیں۔ مگر خاتون صحافی بھی کہاں ہار ماننے والی تھی، پھر سوال داغ ڈالا کہ کیا آپ نے کسی دوست پلیئرکو وش کرنے کے لئے فون کیا تھا؟۔ جس پر انوشکا نے بھی نہلے پر دہلا دیا، کہا کہ یہ ایک اسٹوپڈ سوال ہے۔ اس دوران انوشکا کے ساتھی اداکاروں نے کئی بار موضوع بدلنا چاہا، مگر بھارتی صحافی نہ مانیں اور آخر کار انہیں انوشکا کے تند و تیز جوابات پر خاموش ہونا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…