اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

فلم ”راج نیتی2“ میں بھی کترینہ کیف کی واپسی

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) اداکارہ کترینہ کیف جو حال ہی میں لندن کے مادام تساو¿ میوزیم میں مومی مجسمے کی بھی زینت بنی ہیں اب سننے میں آیا ہے کہ وہ فلم ” راج نیتی “ کے سیکوئل ” راج نیتی 2 “ میں بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں مگر اس مرتبہ کترینہ کے ساتھ پچھلی فلم کی طرح ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور نہیں ہوں گے۔
اپنے پہلے دیے گئے انٹرویو میں فلم کے ڈائریکٹر پرکاش جھا نے اس بات کی تصدیق کر دی تھی کہ 2010ءکی فلم کے سیکوئل میں بھی کترینہ کیف ہی اہم کردار میں ہوں گی مگر انھوں نے تب بھی رنبیر کپور کے رول سے متعلق یقین دہانی نہیں کرائی تھی اور پرکاش جھا کا کہنا تھا کہ ”راج نیتی 2 “ کا آغاز کترینہ کیف سے ہوگا۔ پہلی فلم ” راج نیتی “ میں رنبیر کپور سمر پرتاب سنگھ کے نام سے کردار ادا کر رہے تھے اور فلم میں اپنی جنگ جیتنے اور ساتھی کی موت کے بعد وہ بھارت چھوڑ کر یہ کہتے ہوئے ” وہ اب سیاست سے دور رہے گا “ ملک سے باہر چلا گیا تھا۔
فلم ” راج نیتی “ کے کلائمیکس میں دکھایا گیا کہ اداکارہ فلم میں اپنے شوہر پرتھوی پرتاب سنگھ ( ارجن رام پال ) کے بچے کی ماں بننے والی ہے، اب فلم کا دوسرا حصہ اسی سے شروع ہوگا۔ فلم ” راج نیتی “ کا پلاٹ سونیا گاندھی کی سیاست میں آنے کے حوالے سے لیا گیا ہے اور اب اس کے سیکوئل میں پہلے حصے کی پاور کو ملک میں شفٹ ہوتے دکھایا جائے گا اور اس حصے کا آغاز بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ سے شروع کیا جائے گا۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…