اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

مائی چوائس نامی ویڈیو میں کام کرنے پر دیپکا کو تنقید کا سامنا

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ دیپکا نے خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کے تحت بننے والے اس ویڈیو کا نام مائی چوائس رکھا گیا ہے۔ اس ویڈیو کی وجہ سے دیپکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس میں دیپکا کہتی ہیں کہ وہ ایک عورت ہیں اور انھیں خود سے منسلک ہر فیصلہ کرنے کا مکمل حق ہے، خواہ وہ کسی قسم کا کپڑا پہننے کے حوالے سے ہو، شادی کرنے یا نہ کرنے، یا پھر شادی سے پہلے جنسی تعلقات قائم کرنے سے منسلک ہی کیوں نہ ہو۔وہ کہتی ہیں جن کا یہ خیال ہے سوتی یا ریشم کے کپڑوں سے میری روح کو ڈھک سکتے ہیں، وہ یہ سوچتے ہیں کہ وہ کائنات کی وسعت کو قید کر سکتے ہیں یا سورج کو اپنی مٹھی میں بند کر سکتے ہیں۔ عورتوں کا بااختیار بنانے کے مقصد کے لیے بنائے جانے والی اس ویڈیو میں دیپکا کہتی ہیں میں کسی مرد سے محبت کروں، کسی خاتون سے، یا پھر دونوں سے، یہ میرا فیصلہ ہونا چاہئے، میرے فیصلے میری پہچان ہیں، یہی مجھے مخصوص بناتے ہیں۔ویڈیو کے آخر میں دیپکا کہتی ہیںمیں کائنات ہوں، میں ابدی ہوں، اور یہ میرا فیصلہ ہے۔ 2 منٹ 34 سیکنڈز کے دورانیے پر مشتمل اس ویڈیو کی ہدایات ہومی ادجانیا نے دی ہیں اور اس میں دیپکا کے علاوہ 98 دیگر خواتین بھی شامل ہیں۔ اس ویڈیو کی وجہ سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دپیکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کی سوچ کی نفی کی گئی ہے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…