ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ خواتین کی آزادی سے مراد یہ ہے کہ خواتین کو اپنا پیشہ چننے میں یا اپنی مرضی کی تعلیم حاصل کرنے میں آزادی حاصل ہو، اس آزادی کو خواتین کے لباس اور جنسی تعلقات کے حق سے جوڑا جانا غلط ہے۔ وہ بھارت کی اس ویڈیو پر تبصرہ کر رہی تھیں جس میں دیپیکا پڈوکون اور دیگر اداکاراﺅں نے شرکت کی ہے۔ مائی چوائس نامی ویڈیو میں دیپیکا پاڈوکون کے علاوہ ادکارہ نمرت کور اور ہدایت کار زویہ اختر جیسی فلمی شخصیات نے بھی حصہ لیا ہے۔ ویڈیو میں دیپکا پاڈوکون کہتی ہیں کہ وہ ایک عورت ہیں اور انھیں خود سے منسلک ہر فیصلہ کرنے کا مکمل حق ہے، خواہ وہ کسی قسم کا کپڑا پہننے کے حوالے سے ہو، شادی کرنے یا نہ کرنے، یا پھر شادی سے پہلے جنسی تعلقات قائم کرنے سے متعلق ہی کیوں نہ ہو۔ عورتوں کو بااختیار بنانے کے مقصد کے لیے بنائے جانے والی اس ویڈیو میں دیپکا کہتی ہیں کہ ’میں کسی مرد سے محبت کروں، کسی خاتون سے، یا پھر دونوں سے، یہ میرا فیصلہ ہونا چاہیے،میرے فیصلے میری پہچان ہیں، یہی مجھے مخصوص بناتے ہیں۔اس ویڈیو کو جہاں بیشتر لوگ پسند کررہے ہیں وہاں بہت سے لوگ اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔ تنقید کرنے والوں کی فہرست میں اب اداکارہ سوناکشی سنہا کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ خواتین کی آزادی صرف جسمانی رشتے بنانے کی آزادی تک محدود نہیں ہے۔ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا آغاز ہے لیکن ’خواتین کی آزادی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کس طرح کا لباس پہنیں، یا کس کے ساتھ جسمانی رشتے قائم کریں۔