منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ رخ خان نے عامر اور سلمان کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے تینوں خانز سلمان، شاہ رخ اور عامر خان میں نمبر ایک کون ہے؟اس کے متعلق عوام اور میڈیا میں ہمیشہ بحث جاری رہتی ہے اور خود ان اداکاروں میں ایک قسم کی پیشہ ورانہ مسابقت بھی نظر آتی ہے۔باکس آفس ہو کہ اشتہارات یا پھر سوشل میڈیا تینوں خانوں کی ٹکر ہو ہی جاتی ہے۔تازہ معاملہ ٹوئٹر کا ہے جہاں شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد باقی دونوں خان یعنی سلمان خان اور عامر خان سے زیادہ ہو گئی ہے۔ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 12 ملین (ایک کروڑ 20 لاکھ) ہے وہیں سلمان خان کے 11.2 ملین (ایک کروڑ 12 لاکھ) اور عامر خان کے 11.9 ملین (ایک کروڑ 19 لاکھ) فالوورز ہیں۔شاہ رخ کے چاہنے والے اس برتری کا جشن بھی منارہے ہیں اور اس ری ٹوئیٹ بھی کر رہے ہیں۔ٹوئٹر پر SRK12Million# ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔شاہ رخ اپنے ٹوئیٹر اکاو¿نٹ پر اپنی ذاتی زندگی کی باتیں شیئر کرتے ہیںایس آر کے واریئرز نام کے ایک ٹوئٹر ہینڈل سے یہ لکھا گیا کہ ’اب جب کہ ایس آر کے کے فالوروز کی تعداد 12 ملین ہو گئی ہے اور اگر ان کے فالوورز ایک ملک بنانا چاہیں تو یہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 74 واں سب سے بڑا ملک ہوگا۔‘لیکن شاہ رخ خان ٹوئٹر پر نمبر ایک فلمی ہستی نہیں وہ ایک فلمی ستارے سے ابھی بھی پیچھے ہیں، وہ ہیں سپر اسٹار امیتابھ بچن۔امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 14 ملین (ایک کروڑ 40 لاکھ) ہے۔شاہ رخ خان ٹوئٹر پر اپنی ذاتی زندگی سے منسلک خبریں پوسٹ کرتے ہیں۔گذشتہ سال عید کے موقعے پر انھوں نے اپنے تیسرے بیٹے، ابرام کی تصویر سب سے پہلے ٹوئٹر پر ہی پوسٹ کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…