اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

حادثے کے وقت گاڑی میں چلا رہا تھا: سلمان خان کے ڈرائیور کا اعتراف

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس میں آج پھر عدالت پیش ہوئے جہاں حادثے کے اہم گواہ سلمان خان کے ڈرائیور اشوک سنگھ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اشوک سنگھ نے اپنا بیان درج کرواتے ہوئے کہا کہ حادثے کے ساتھ وہ گاڑی چلا رہے تھے اور سلمان خان ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ سلمان خان کے وکیل بھی پہلے اس کیس میں یہی موقف اپنا چکے ہیں کہ حادثے کے وقت گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق سلمان خان حادثے کے بعد ڈرائیونگ سیٹ سے باہر نکلے، اس پر سلمان کے وکلا کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ سے دوسری طرف کا دروازہ لاک ہو گیا تھا اور سلمان خان کو ڈرائیونگ سیٹ کی طرف سے نکلنا پڑا۔اب سلمان خان کے ڈرائیور کے انکشاف کے بعد امکان ہے کہ سلمان کو اس کیس سے بری کر دیا جائے گا۔یہ حادثہ ستمبر 2002میں پیش آیا تھا جب رات گئے سلمان خان کی گاڑی ایک فٹ پاتھ پر سوئے مزدوروں پر چڑھ دوڑی تھی، ایک مزدور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے ۔ سلمان خان پر پہلے غفلت کے نتیجے میں کسی کی موت کا سبب بننے کی دفعات کے تحت مقدمہ چل رہا تھا جس میں انہیں زیادہ سے زیادہ دو سال قید ہو سکتی تھی لیکن اب ان کے خلاف خطرناک ڈرائیونگ، قتل بلا عمد اور دیگر تین دفعات کے تحت مقدمے چلائے جا رہے ہیں اور انہیں 10سال تک قید ہو سکتی ہے۔عدالت نے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…