ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان کا انوشکا اور ویرات کوہلی کو فون، اپنی حمایت کا یقین دلایا

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کو فون کئے اور دونوں کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ انوشکا اور ان کے بوائے فرینڈ کوہلی ان دنوں بھارتی کرکٹ شائقین کے نشانے پر ہیں جو انوشکا کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کوہلی کی ناقص کارکردگی اور کوہلی کی ناقص کارکردگی کو بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ قرار دیتے ہیں۔کوہلی اور انوشکا شرما کے تعلقات اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، اسی لئے جب سیمی فائنل کا موقع آیا تو انوشکا میچ دیکھنے بھارت سے سڈنی پہنچیں۔ میچ کوہلی صرف ایک رن بنا سکے اور بھارتی ٹیم کو 95 رنز سے شکست ہوئی۔ میچ کے بعد ٹوئٹر اور فیس بک پر بھارتی شائقین کرکٹ کو انوشکا اور کوہلی کو نشانے پر رکھ لیا اور کہا کہ اگر انوشکا سڈنی نہ جاتی تو کوہلی اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز رکھتے اور اچھی کارکردگی دکھاتے۔ اس رویئے پر سابق کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی طرف سے کوہلی اور انوشکا کے حمایت میں بیان سامنے آتے رہ ہیں۔ اب ان کے حمایتیوں میں اضافہ ہوا ہے سلمان خان کا، سلمان خان نے دونوں کو الگ الگ فون کیا اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے دونوں سے کہا کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید کی پرواہ نہ کریں اور اچھی کارکردگی دکھاتے رہیں۔سلمان خان کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ بھی کوہلی اور انوشکا کی حمایت میں نکل آئے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کوہلی اور انوشکا کی نجی زندگی کا احترام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی وہ کرکٹر ہے جس نے آسٹریلیا کے دورے میں پانچ سنچریاں بنائیں۔ وہ اس سے زیادہ عزت کا مستحق ہے اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں وہ بھارت کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…