ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کیا کیلون ہیرس، ٹیلر سوئفٹ کے آئندہ گانوں کاموضوع ہونگے؟

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ہالی وڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ جو گزشتہ کچھ عرصے سے کیلون کے ساتھ دیکھی جارہی تھیں، ان کے عشق میں گرفتار ہونے کا باقاعدہ اعتراف کرچکی ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ کیلون ان کے گانوں کا موضوع کب بنتے ہیں؟۔ دراصل ٹیلر سوئفٹ اپنے سابق محبوبوں کو اپنے گانوں میں شامل کرنے کے حوالے سے معروف ہیں اور وہ خود بھی اس بارے میں کہتی ہیں کہ ان کی رومانوی زندگی ان کے کیریئر کو بے حدمتاثر کرتی ہے اور انہوں نے بے حد گانے اپنے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے تحریر کئے ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ کی زندگی میں سب سے قبل جو جوناس آئے تھے جن کے ہمراہ انہوں نے2008 میں دوستی کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ فیئرلیس کے تمام گانوں میں دراصل وہ جو سے معاشقہ ختم ہونے کے بعد ان سے ہی مخاطب تھیں۔ اگلے برس جون میئر ان کی زندگی میں آئے اور پھر ٹیلر کا گانا ڈیئر جان منظر عام پر آیا۔ اسی برس ٹیلر لاٹنر بھی ان کی زندگی میں آئے اور دونوں نے فلم ویلنٹائنز ڈے میں ایکساتھ کام بھی کیا ۔ ان کے گانے بیک ٹو دسمبر میں وہ ٹیلر کے حوالے سے ہی اپنے جذبات کا اظہار کرتی رہی ہیں ۔ ان کی زندگی میں آنے والے جیک گلنہان ان کے گانے دی لاسٹ ٹائم کا باعث بنے۔ پھر گلوکارہ کونور کینیڈی کے ساتھ دیکھی گئیں اور پھر انہوں نے گانا بیگن اگین لکھ ڈالا۔ ہیری سٹائلز جو ٹیلر کی زندگی میں صرف اڑھائی ماہ رہے، وہ بھی ٹیلر کو اس قدر متاثر کرنے میں کامیاب رہے تھے کہ ٹیلر نے ایک گانا آئی نیو یو ور ٹربل لکھ لیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیلون کب ان کی شاعری پر چھاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…